• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولوں میں حاضری کے وقت بچوں کو ’جے ہند‘ بولنے کا حکم

At The Time Of Attendance In Schools The Order To Speak Children Ja Hind

مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے اسکول کے بچوں کے لیے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ ریاستی وزیر تعلیم کنور وجے شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اب حاضری کے وقت بچے ’یَس سر‘ اور ’یَس میڈم‘ نہ بولیں بلکہ ’جے ہند‘ کہیں۔

ستنا ضلع کے تمام اسکولوں کو یکم اکتوبر سے اس حکم پر تعمیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ کنور وجے شاہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ اقدام کامیاب رہا تو وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ریاست کے تمام اسکولوں کوبھی ایسا کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

یہ خبر عام ہونے کے بعد بی جے پی حکومت کے خلاف آوازیں بھی اٹھنے لگی ہیں۔ اس سلسلے میں سماجی کارکن اور پروگریسیو رائٹرز ایسو سی ایشن کے قومی سکریٹری وینیت تیواری نے کہا کہ ’’وطن پرستی کو جب آپ بچوں کے ذہن میں بزور طاقت بٹھانا چاہیں گے تو اس سےپیچیدگیاں بڑھیں گی۔ بچوں کے ذہن پر اس طرح کے دباؤ کا منفی اثر پڑے گا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’اسکولوں میں وندے ماترم یا جے ہند کو سختی سے نافذ کرنے سے زیادہ اہم بچوں کی تعلیم ہے۔ اسکولوں میں بچوں کو آزادی ملنی چاہیے، کسی طرح کا دباؤ ان کے لیے ٹھیک نہیں۔‘‘

 

تازہ ترین