• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سینٹرل جیل سےفرارخطرناک قیدی افغانستان پہنچ گئے

Karachi The Central Jail Prisoners Reached Afghanistan

کراچی سینٹرل جیل سے فرارہونےوالےخطرناک قیدی افغانستان پہنچ گئے ،سی ٹی ڈی اوردیگراداروں نےرپورٹ محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق شیخ ممتازعرف فرعون،محمداحمدعرف منا چمن کےراستےافغانستان فرارہوئے۔

ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا 13 جون کو کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دیگراداروں کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ دونوں دہشت گرد سینٹرل جیل سے فرار ہونے کے بعد فوری طور پر بلوچستان گئے اور وہاں سے چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہےکہ دونوں دہشت گردوں کو جیل سے فرار کرانے اور افغانستان پہنچانے والے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سر توڑ کوششوں اور آپریشن کے باوجود فرار ہونے والے دونوں دہشت گرد ہاتھ نہ آئے۔

 

تازہ ترین