• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبی تنازع:پاک بھارت مذاکرات آج واشنگٹن میں ہوں گے

Water Dispute Pak India Talks Will Be In Washington Today

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع پر مذاکرات عالمی بینک کی زیر نگرانی آج واشنگٹن میں شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان متنازع آبی امور پر سیکریٹری سطح کے 2 روزہ مذاکرات سندھ طاس معاہدے کے تحت ہوں گے۔

ذرائع آبی وسائل ڈویژن کے مطابق پاکستانی وفد کی نمائندگی وفاقی سیکریٹری آبی وسائل عارف احمد خان کریں گے جب کہ وفد میں وفاقی سیکریٹری پاور یوسف نسیم کھوکھر، پاکستان انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ، جوائنٹ سیکرٹری واٹر مہر علی شاہ بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے دریائے نیلم پر زیر تعمیر کشن گنگا کے ڈیزائن پر اعتراض ہے جب کہ پاکستان دریائے چناب پر رتلے پن بجلی منصوبے کے ڈیزائن پر بھی تحفظات پیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق کہ پاکستان کو پن بجلی منصوبوں پکال دل، میار اور لوئر کلنائی کے ڈیزائن پر بھی اعتراضات ہیں۔

پاکستان کا موقف ہے کہ بھارتی منصوبوں کے ڈیزائن پاکستان کے پانی کو متاثر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت یہ تمام منصوبے دریائے چناب کے معاون دریاؤں پر بنا رہا ہے۔

تازہ ترین