• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سالانہ انٹر نیٹ ایکسپو کاانعقاد کیا گیا ہے جس میں ایڈوانس روبوٹس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کردہ مختلف اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

چینی شہرمیں منعقدہ تین روزہ ایکسپو میں دنیا بھر کی مشہور ومعروف موبائل ساز کمپنیاں اپنے جدید اور شاندار ٹیکنالوجی سے لیس پراڈکٹس کے ہمراہ شرکت کی۔

انٹرنیٹ کانفرنس کے نمائشی ہالز میں مختلف ممالک سے سینکڑوں نمائش کننددگان اور کمپنیاں شریک ہوئیں جو سستے و مہنگے ترین اسمارٹ فونز سے لیکر ہاتھوں پر پہنے جانے والے اسمارٹ فون بینڈز، اینٹریکٹیو روبوٹس،آئی پیڈز، الیکٹرانک میپنگ اور دیگراشیاء متعارف کروارہے ہیں۔

اس انٹرنیٹ ایکسپو میں نت نئی پروڈکٹس دیکھنے کے لئے ہزاروں افرادیہاں کا رُخ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین