• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم : مٹی سے بنے مجسموں کاسالانہ میلا اختتام پذیر

بیلجئیم کے شہر اوسٹینڈ میں دنیا کا سب سے بڑا مٹی کے مجسموں کاسالانہ میلااختتام پذیر ہوگیا ہے۔

گذشتہ کئی سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہونے والے اس میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے مختلف ممالک سے مٹی کے مجسمے بنانے کے32ماہرین یہاں پہنچے ۔

کینڈا،اسپین،اٹلی،روس،یوکرین،پولینڈ،جرمنی اور آسٹریا سمیت مختلف ممالک سے آئے مجسمہ سازوں نے پانچ ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد 7ہزار ٹن ریتیلی مٹی استعمال کرتے ہوئے150شاندار مجسمے تیار کرکے نمائش کیلئے پیش کیے ۔

ڈزنی لینڈ پیرس سینڈ میجک کی تھیم کی مناسبت سے تمام مجسمہ سازوں نے پیرس کے ڈزنی لینڈ میں موجود کارٹوں کرداروں سے لیکر کامک کریکٹرزاور دیگر اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں کو اپنے مجسموں میں نمایاں کیا۔

واضح رہے کہ10ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی3ماہ طویل یہ نمائش گذشتہ دنوں اختتام پذیر ہوگئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین