• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں نے اپنے گھر خود جلانے کا الزام مستردکردیا

Rohingya Muslims Rejected Allegation Of Burning Their Home

روہنگیا مسلمانوں نے میانمار حکومت کا یہ الزام سختی سے مسترد کردیا کہ انہوں نے اپنے گھر خود جلائے ہیں۔

Myanmar-222

ایک تو ظلم، اوپر سے ستم یہ کہ میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر الزام بھی لگادیا کہ انہوں نے اپنے گھر خود جلائے، لیکن روہنگیا مسلمانوں نے اس الزام کا سختی سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ان کے گھروں پر گولیاں برسائیں، جو لوگ بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے ان کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔اور ان کے گھروں کو آگ لگادی۔

Myanmar333

میانمار میں انسانی نسل کشی پر سلامتی کونسل بھی پندرہ سال بعد بول پڑی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے روہنگیا دیہات پر حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، فوجی طاقت کا استعمال روکا جائے۔

ایک ماہ سے جاری پرتشدد واقعات کے بعد تین لاکھ ستر ہزار روہنگیا مسلمان بنگلا دیش نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔میانمار بحران پر بات چیت کے لیے اقوام کی متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا۔ میانمار حکام کے مطابق آنگ سان سوچی اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

Myanmar444

دوسری جانب بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا اورمیانمارحکومت سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔

تازہ ترین