• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Final T20 World Xi Won The Toss Decided To Fielding First

آزادی کپ کے فائنل ٹی 20 میچ میں پاکستان نے احمد شہزاد ، بابر اعظم ، فخرزمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز بنائے اور ورلڈ الیون کے لئے184 ٹارگٹ سیٹ کیا ۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،اوپنر فخر زمان او راحمد شہزاد نے 8 اعشاریہ 2 اووز میں اسکور 61رنز تک پہنچادیا۔

اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے، چیمپئز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخرزمان نے 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، انہیں ڈیرن سیمی نے رن آئوٹ کیا۔

دوسری وکٹ پر احمد شہزاد اور بابر اعظم نے 101رنز کی شراکت قائم کی، 18 ویں اوور میں احمد شہزاد نے بین کٹنگ کو چھکوں کی ہیٹ ٹرک جڑدی، انہوں نے 8 چوکے بھی لگائے اور  89 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوگئے۔

تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین پہلے ٹی 20 کے ہیرو بابر اعظم تھے، وہ 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سے صرف 2 رنز پہلے ہی اپنی وکٹ پریرا کو تھما بیٹھے ۔

گرین شرٹس کی چوتھی وکٹ 182 رنز پر گری، عماد وسیم کو صفر کے اسکور پر پریرا نے پویلین کی راہ دکھائی، شعیب ملک نے 2چھکے مارے اور 17رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔

ورلڈ الیون کی طرف سے پریرا نے 2وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی رن آئوٹ ہوئی۔

 

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ریفری رچی رچرڈسن، سابق پاکستانی بیٹسمین رمیز راجہ، ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میدان میں اترے۔

فاف ڈوپلیسی نےسیریز کے پہلے میچ کی طرح ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وکٹ اچھی اور  بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا، جلد وکٹیں لے کر پاکستان ٹیم کو کم اسکور تک محدود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ٹم پین اور کولنگ ووڈ کی جگہ ڈیرن سیمی اور جارج بیلی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ میچ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سہیل خان کی جگہ حسن علی کو شامل کیا ہے، دوسرے میچ کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، بابراعظم اچھا کھیل رہے ہیں، ان سے آج بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ ورلڈ الیون کو اچھا ہدف دیں،جو 170 سے زائد ہو۔

 یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل ہونے والے دونوں مقابلوں میں پہلے بیٹنگ کی، ایک میں 198 اور دوسرے میں 175 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا ایک میچ میں کامیابی اور دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین