• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 8ہزار سے زائد افراد ایڈز کاشکار

More Than 8 Thousands People Aids Beneficiaries Across The Country

رکن پنجاب  اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے ملک بھر میں ڈیڑھ سال کے عرصہ میں 8ہزار سے زائد ایڈز کا شکار اور پنجاب سرفہرست ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔

اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وزیر صحت نے ایچ آئی وی کے مریضوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈز کے مریضوں کی تعداد اعدادو شمار سے زیادہ ہے تحریری رپورٹ کے مطابق 30جون2017تک ایڈز کے8074مریض رجسٹرڈ ہوئے جبکہ پنجاب میں 3870کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ہولناک مرض پنجاب میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔

پنجاب کے ایک چھوٹے ضلع چنیوٹ کے چک نمبر127بھٹی والا میں 360مکینوں میں ایڈز کا انکشاف تشویشناک امر ہے جن میں چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیاں بھی اس موذی مرض میں مبتلا پائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایڈز جیسے مہلک مرض کی پنجاب میں تیزی سے بڑھنے سے روکے اور علاج معالجہ کے اقدامات کے ساتھ ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے مرض سے بچنے کی روک تھام کیلئے عوام الناس کو آگاہ کرنے کیلئے بھر پور مہم آگاہی چلائی جائے تاکہ پنجاب میں اس مہلک مرض کو بڑھنے سے روکا جاسکے ۔

اس ضمن میں محکمہ صحت میں خصوصی شعبہ قائم کیا جائے جو اس مرض کے مبتلا افراد کے علاج معالجہ کیلئے سرکاری ہسپتال میں وارڈز مختص کرے اور انہیں مفت علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔

 

تازہ ترین