• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گندگی کے ڈھیر،ہزاروں افراد بیماریوں میں مبتلا

Garbage In Karachi Thousands Of People Suffer From Diseases

کراچی میں گندگی کے ڈھیر نے ہزاروں افراد کو ڈینگی ،چکن گونیا ،نمونیہ سمیت دیگر وائرل بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین صحت نے شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

بارش ہوگئی مگر اثرات اب بھی باقی ہیں،کراچی میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی اور گندگی کے ڈھیر دن رات منہ چڑاتے نظر آرہے ہیں۔

ماہرین صحت نے خبر دا کیا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال یہی رہی تو شہر میں وبائی امراض پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا، اس لیے احتیاط اور صفائی ضروری ہے۔

شہر میں بارشوں کے بعد نکاسی آب نہ ہونے سے شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں اس سے پیدا جراثیم افزئش نہ پارہے ہوں ۔اس کی واضح مثال کراچی میں ڈینگی اور چکن گونیا اور دیگر وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں ۔

انسداد ڈینگی سیل کے مطابق کراچی میں رواں سال 6افراد ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد بشمول بچے اور خواتین ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔

ڈاکٹروں کے مطابق چکن گونیا کا وائرس دو سے بارہ روز تک انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث انسانی جسم میں شدید درد محسوس کیا جاتا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق ڈینگی اور چکن گونیا گندگی اور پانی میں افزائش پانے والے مچھروں کے باعث پھیلتا ہے ۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ڈینگی اور چکن گونیا سے بچاؤ کے لیے لوگ خاص طور پر طلوع اور غروب آفتاب کے وقت مکمل آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر مار ادویات کا استعمال کریں۔

 

تازہ ترین