• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش :روہنگیا کیمپ میں بھگدڑ مچنے سے 3افراد جاں بحق

Bangladesh Stampede In Rohingya Camp Claims Three Lives

بنگلا دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان کھانے اور کپڑوں کی تقسیم کے دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

میانمار سے فوج اور بدھ ملیشیاؤں سے جان بچا کر بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

تازہ ترین