• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹاپے سے نجات کیلئے پھلوں کا استعمال بڑھائیں،طبی ماہرین

Use Fruit To Avoid Obesity Medical Experts

عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ’ روزانہ سیب کھائیں ،ڈاکٹر اور بڑھاپے کو دور بھگائیں ‘اگر آپ کو موٹاپے سے نجات چاہیے تو سیب ،اسٹرابری سمیت پھل کھانا شروع کردیں۔

ہارورڈ میڈیکل اسکو ل کے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمندافراد سیب، اسٹرابری، ناشپاتی اور مالٹوں کا زیادہ استعمال کریں تو یہ عمل ان کیلئے طویل عرصے تک فائدہ مندثابت ہوگا۔

تحقیق کے مطابق کچھ لوگوں کے مطابق زیادہ کھانے سے موٹا بڑھتا ہے لیکن پھل زیادہ کھانے میں ہی موٹاپے سے نجات کی کنجی ہے،اس لیے موٹاپے کی روک تھام بلکہ کمی کےلئے پھلوں کا استعمال بڑھانا چاہیے۔

طبی ماہرین کے مطابق موٹاپے سے نجات کی وجہ پھلوں میں پائے جانے والا قدرتی جزفلیونوئڈز ہے جو جسمانی وزن میں کمی کے لئے اہم ہے ،تحقیق کے دوران 1لاکھ افراد میں 25 سال تک فلیونوئڈز کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔

اس دوران معلوم ہوا ہے کہ اسٹرابری،سیب ،ناشپاتی اور مالٹوں میں پایا جانا فلیونوئڈز موٹاپے کی روک تھام بلکہ کمی کے حوالے سے زبردست اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کچھ مقدار میں جسمانی وزن کی کمی بھی صحت کو بہتر بناتی اورشوگر،کینسر،بلڈپریشر اور شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ زیادہ پھل یا سبزیوں کا استعمال نہیں کرسکتے وہ سیب، ناشپاتی یا بیریز کی کچھ مقدار کو کھانا عادت بنالیں تو وہ یہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین