• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں آئندہ ماہ سے5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد شروع ہوگی

Export Of 5 Million Tonnes Sugar In The Next Month In Pakistan

وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے فاضل چینی کی برآمد کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں،پاکستان میں آئندہ ماہ سے5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد شروع ہوگی۔

پاکستان میں دو کروڑ بوری چینی ضرورت سے زیادہ ہے، یہ چینی برآمد کرنیوالوں کو وزارت تجارت 100 ڈالر فی ٹن سبسڈی دے گی یہ سبسڈی خشکی کے راستے افغانستان وسطی ایشیائی ریاستوں بھجوائی جا سکے گی اوربحری راستے سے خلیجی ریاستوں افریقی ممالک بھی برآمد کی جا سکے گی۔

پاکستان کی 80 شو گر ملوں نے امسال 80 ملین بوری چینی پیدا کی جبکہ ملکی ضرورت50 ملین بوری ہے نومبر 2016 میں شوگر سیزن کے آغاز پر چینی کی قیمت65 روپے کلو تک تھی۔

پیداوار زیادہ ہونے کے نتیجے میں جولائی 2017 میں چینی کی قیمت کم ہو کر48 روپے کلو تک آ گئی اب پھر50 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ نومبر 2017 تک یہ قیمت 55 روپے کلو تک جانے کا امکان ہے۔

شوگر ملز ماکان نے حکومت سے 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی صرف 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ ملک کے اندر چینی کے کارخانہ دار ملی بھگت سے چینی کی غیر قانونی مہنگائی نہ کرسکیں۔

تازہ ترین