• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کا شکریہ، یہ کرکٹ نہیں کچھ اورہی تھا،بین کٹنگ

Thanks To The Pakistanis It Was Not Cricket But Something Else

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ختم ہو چکا لیکن کھلاڑیوں کے پاکستان میں قیام کی تعریفیں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کا شکریہ، یہ کرکٹ نہیں کچھ اورہی تھا۔

بین الاقوامی ٹیم کے دورہ پاکستان کو ہر طرف سے سراہا جا رہا ہے ۔ ورلڈ الیون میں شامل سب ہی کھلاڑیوں نے پاکستان کے دورے کو یادگار قرار دیا ہے ۔

ورلڈ الیون میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے جس پر تھینک یو آئی سی سی ورلڈ الیون لکھا ہوا ہے ۔

بین کٹنگ نے لکھا ہے کہ نہیں ،پاکستان کا شکریہ ۔ انہوں نے پاکستان میں قیام کے حوالے سے لکھا کہ کیا ہی ہفتہ تھا یہ ۔ یہ صرف کرکٹ نہیں ۔ یہ کچھ اور ہی تھا۔

تازہ ترین