• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

Anti Polio Campaign In Balochistan Will Begin Tomorrow

راشد سعید

بلوچستان میں انسداد پولیو کی قومی مہم تو کل سے شروع ہورہی ہے تاہم ضلع کوئٹہ میں اس مہم کا آغاز ایک دن پہلے کیا جارہا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے اشتراک سے انسدادپولیو مہم بلوچستان کےتمام34اضلاع میں پیر سے شروع ہوگی، کوئٹہ میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مہم ایک روز قبل چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لیے تقریباً ساڑھے نو ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، مہم کے لیے علمائے کرام کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔

بلوچستان میں پولیو کےحوالےسےاچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ دو ماہ کےدوران صوبے کے ماحول میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی،دوسری جانب پولیو ویکسی نیشن سےانکاری والدین کی تعداد میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں انسداد پولیو کی صورت حال بہتر ہوئی ہے تاہم افغانستان اورسندھ میں وائرس کی موجودگی کی بنا پر بچوںکو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانا ضروری ہے۔

تازہ ترین