• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے مظاہروں کا اعلان

Jamaat E Islami Announces Protests For Rohingya Muslims

جماعت اسلامی نے روہنگیا کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 22 ستمبر سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش ہے، انہوں نے گلا کیا کہ حکمران میانمار جانے کے بجائے امریکا جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت اتحاد امت علما کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کو توڑا اور کرپشن کو ترجیح دی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین