• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120ضمنی الیکشن کےغیر سرکاری نتائج ،کلثوم نواز کامیاب

Unofficial Results Kulsoom Nawaz Win Over Yasmeen Rashid In Na 120 By Election

لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں 59 ہزار 413 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 13 ہزار 268 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 120 میں نوازشریف کی خالی نشست پران کی اہلیہ کلثوم نواز، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور پیپلز پارٹی کے فیصل میر کےدرمیان مقابلہ تھا۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوا تو ن لیگ نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا جبکہ تحریک انصاف نےاس کی مخالفت کی ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم 3 گھنٹے سے الیکشن کمیشن سے وقت بڑھانے کی استدعا کررہے ہیں،لوگ بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کےباہر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار گزار ش کی ہے ، ہماری بات سنی نہیں جارہی، ہر سطح پر الیکشن کا وقت بڑھانے کی استدعا کرچکے ہیں ، الیکشن کانتیجہ تسلیم کرنے کا سوال رونے والوں سے کیاجائے ۔

تازہ ترین