• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے نوازشریف کیخلاف سازشوں کو مسترد کردیا، مریم نواز

People Rejects All Conspiracies Against Nawaz Sharif Maryam Nawaz

لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے آج ثابت کردیا کہ اس ملک میں عوام کی حکمرانی چلے گی، عوام نے نوازشریف کے خلاف تمام سازشوں کو مسترد کردیا۔

لاہور میں مریم نواز نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران لوگوں نے کہا جو اکیلا ہے اس کے ساتھ اللہ ہے، آج روکنے کی بہت کوشش ہوئی ، پولنگ اسٹیشن پر شیر کے ووٹر کو کہا گیا کہ تمہارا یہاں ووٹ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی مقامی عہدیداروں کو اٹھایا گیا اورنامعلوم نمبروں سے فون کیے گئے، امجد نذیر بٹ کو رات کو اٹھایا گیا اور اب تک ان کا کوئی پتا نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کا فیصلہ یہ ہے کہ ہمارے وزیراعظم نوازشریف ہیں، آپ کے 60ہزار ووٹ 60لاکھ ووٹ کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب مسلم لیگ ن اکیلی الیکشن لڑ رہی تھی، دوسری جانب وہ قوتیں تھیں جو بار بار منتخب وزیراعظم پروار کرتی ہیں ، یہ آپ کی نوازشریف سے محبت تھی کہ ان قوتوں کو آج ناکامی ہوئی، عوام نے نا انصافی پر مبنی عدالتی فیصلے کو رد کردیا۔

تازہ ترین