• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی بیگم کلثوم نواز کو کامیابی پر مبارک باد

Cm Punjab Shehbaz Sharif Congratulates Kulsoom Nawaz Over Their Success In By Election

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے این اے 120 میں کامیابی پر بیگم کلثوم نواز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے عہدے داروں، کارکنوں اور ووٹروں کو بھی مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی جیت مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام کے دل مسلم لیگ ن کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انھوں نے دعا کی کہ اللہ کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے تاکہ وہ جلد حلقے کے عوام کے پاس آ کر ان کا خود شکریہ ادا کریں۔

تازہ ترین