• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، سعد رفیق

Public Not Accept The Disqualification Decision Of Nawaz Sharif Saad Rafique

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہماری جیت کا مطلب ہے عوام نے نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ تسلیم نہیں کیا، امپائر کی انگلی کا انتظار کرنیوالے جان لیں پاکستان کا راستہ جمہوریت کا راستہ ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اہل لاہور کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوا کر قومی اسمبلی پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے جدیدپاکستان کیطرف لےجانےوالی قیادت کواعتمادکےووٹ سےسرفراز کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کا جرم ہے بلوچستان میں امن، سی پیک لائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کے دل میں بستے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رو عمران رو ‘‘ کا دور شروع ہونے والا ہے ۔

 

تازہ ترین