• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Balochistan Polo Tournament Starts Today

کوئٹہ میں پولو فار پیس کے نام سے بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے جسمیں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔

کوئٹہ کے پولواینڈ سڈل کلب میں 18ستمبر سے 24ستمبر تک پاک آرمی کے زیر اہتمام پولو فار پیس کے نام سے بلوچستان پولو ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی ۔

ٹورنامنٹ کا مقصد قومی ہم آہنگی اور امن کے پیغام کو عام کرنا ہے بلوچستان پولوٹورنامنٹ میں کراچی ،لاہور ،اسلام آباد ،پشاور،کوئٹہ اور پاکستان آرمی کی8بہترین ٹیمیں مدمقابل ہونگی ، جبکہ اس ٹورنامنٹ میں نیزا بازی کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے ۔

ان مقابلوں کو دیکھنے کی لئے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا ء اور کھیلوں میں دلچسپی لینے والوں کو مدعو کیا گیاہے۔

تازہ ترین