• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز والدہ کی عیادت کیلئے لندن جائیں گی

Marium Nawaz Will Go To London For Sake Of Mother

این اے 120میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی کامیاب انتخابی مہم چلانے کے بعد مریم نواز آج لندن روانہ ہوجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنی والدہ کی عیادت کےلیے لندن جارہی ہیں۔وہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں شریک ہونے کی وجہ سے لندن نہیں جاسکی تھی۔

اب اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ 24گھنٹوں میں لندن کےلیے روانہ ہوجائیں گی ۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ مریم نواز آئندہ چند روز خاندان کے ساتھ لندن میں ہی رہیں گی۔

تازہ ترین