• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں دنیا کا پہلا زیر آب لگژری ریزورٹ تعمیر ہوگا

دبئی کو دنیا میں حیران کن تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور اب وہاں دنیا کا پہلا پرتعیش تیرتا ہوا ریزورٹ بھی جلد نظر آئے گا۔

دبئی سے تعلق رکھنے والے رئیل اسٹیٹ کلائنڈائنسٹ گروپ کی جان سے دبئی کے ساحل سے چار کلو میٹر دور تیرتے ہوئے وینس یا فلوٹنگ وینس کے نام سے دنیا کا پہلا زیرآب ریزورٹ تعمیر کیا جائے گا۔

یہ انوکھی تفریح گاہ لگ بھگ ڈھائی ارب درہم (71 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت میں تعمیر کی جائے گی اور وہاں روزانہ تین ہزار مہمان اطالوی شہر وینس کی سیر جیسا تجربہ مشرق وسطیٰ میں رہتے ہوئے کرسکیں گے۔

اس کے 414 کیبن میں سے 180 زیرآب سمندری حیات کے نظارے کی سہولت فراہم کریں گے جبکہ زیرآب ریسٹورنٹس اور بوتیک شاپس وغیرہ بھی موجود ہوں گی۔

اس ریزورٹ میں رہائش کے تجربے کو یادگار بنانے کے لیے زیرسمندر چار لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر مرجان کی چٹانوں کو نصب کیا جائے گا جو سمندری حیات کی نشوونما میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اس کے زیرآب ڈیک میں مہمانوں کے کیبن، سوئمنگ پول اور ریسٹورنٹ وغیرہ موجود ہوں گے۔

وینس جیسے تجربے کے لیے وہاں اطالوی شہر میں چلنے والی کشتیوں کو بھی درآمد کیا جائے گا۔

تیرنے والے اس وینس کا منصوبہ 2020 تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

 

 

تازہ ترین