• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس، 69 ویں ایمی ایوارڈز کا رنگ رنگ میلا

لاس اینجلس میں 69 ویں ایمی ایوارڈز کا رنگ رنگ میلا سجایا گیا،ٹی وی سیریزدی ہینڈ میڈ ٹیل نے بہترین ڈرامہ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا ہے۔

ٹی وی سیریز دی ہینڈ میڈ ٹیل نے بہترین ڈرامہ ایوارڈ جیتا ۔ اسٹیفن کولبرٹ نے شو میں سیاسی اور مزاحیہ جملوں سے رنگ جمادیا ۔ سیاسی کامیڈی ویپ نے بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔

بیسٹ ڈرامہ ایکٹرس کی کیٹیگریز میں اداکارہ وولا ڈیوس(ہاؤ ٹو گیٹ آوے وِدمرڈر)، کلیئر فوئے(دی کراؤن)،الزبیتھ موس(دی ہینڈ میڈ ز ٹیل)، کیری رسل(دی امریکنز)،ایون ریچل ووڈز(ویسٹ ورلڈ)اوررابن رائٹ (ہاؤس آف کارڈ)شامل ہیں۔

اسٹرلنگ کے براؤن بہترین اداکار اور ایلزبتھ موس بہترین اداکارہ قرار پائیں ۔ تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے ہالی وڈ ستاروں کا ریڈ کارپٹ پر پرجوش استقبال کیا گیا ۔

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ایمی ایوارڈ کے میزبانوں میں شامل تھیں ۔

 

تازہ ترین