• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

4 Suspects Arrested Of Supplying Drugs Through Social Media

پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں کارروائی کی گئی ، جس کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یہ گروہ 8 افراد پر مشتمل ہے جن کے گرفتار ہونے والے چار کارندوں میں اشرف، تبسم، احسن اور طحہٰ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا، خاص طور پر فیس بک کےذریعے منشیات فروشی کے لیے لوگوں تک رسائی حاصل کرتے تھے جن میں ان کا خاص ہدف خواتین ہوتی تھیں۔

ایس ایچ او درخشاں اورنگزیب خٹک کے مطابق پولیس فیس بک پر اس آپریشن کا خود حصہ تھی اور پولیس نے ہی ملزمان سے منشیات خریدنے کی پیشکش کی، ملزمان کو جگہ کا بتاکر بلایا گیا جہاں انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جب کہ ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین