• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چکن گونیا کیسز بڑھنے کا خدشہ

An Increase In Chikungunya Cases In Karachi

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن( کے ایم سی) نے کہا ہے کہ کراچی میں چکن گونیا کے کیسز بڑھنے کے خدشات ہیں، شہری احتیاط کریں، اس مہینے 67 افراد چکن گونیا میں مبتلا ہوئے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ محکمہ صحت ڈاکٹر محمد توفیق کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ رواں سال 3462 مشتبہ کیسز سامنے آئے، وبا کی صورتحال نہیں لیکن احتیاط بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کی صفائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے، شہر میں صفائی کےلیے بلدیہ عظمی کوکئی بارلکھ چکے ہیں، ملیر جا کر دیکھ کر آئےہیں، کئی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ ملیر میں کچھ گھروں کے اندر سیوریج کا پانی موجود تھا۔

ڈاکٹر محمد توفیق نے کہا کہ مچھر دانیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے،ایک ہی مچھر سےچکن گونیا، ڈینگی وائرس اور ملیریا پھیلتاہے، برسات کے بعد خدشہ تھا کہ وائرس پھیلے گا۔

تازہ ترین