• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sharjeel Khan To Appeal Five Year Spot Fixing Ban Sources

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کی ہے اور اس دوران شرجیل خان ڈھائی سال تک کرکٹ سے دور رہیں گے جب کہ ان پر پابندی کا اطلاق 10 فروری 2017 سے ہوچکا ہے۔

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شرجیل خان فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے جو اسی ہفتے دائر کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شرجیل خان پانچوں شقوں پر ہونے والی سزا کو چیلنج کریں گے اور ان کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شرجیل خان چیرمین پی سی بی کو آزادانہ ایڈجوڈیکیٹرکو کیس بھجوانے کی درخواست کریں گے۔

واضح رہےکہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے خلاف بھی کیس زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین