• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز بدلتے قوانین کی وجہ سے امریکہ میں پرفارم نہیں کرسکا، عارف لوہار

Due To The American Changing Rules Could Not Perform Arif Lohar

نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں دنیا میں جہاں بھی گیا ہوں ہمیشہ پاکستان کا پرچم تھام کر اس کے نام کو بلند رکھا ہے ،میں نے اپنی پوری زندگی ایمانداری سے بسر کی ہے اور انشااللہ آئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گا ۔

عارف لوہار نے کہا کہ اس طرح کی باتیں سامنے آئی ہیں کہ شاید میرے اوپر امریکہ میں داخلے پر تاحیات پابندی لگنے کے امکان ہے ۔یہ افواہیں ہیں اور ان کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اگست میں کینیڈا گیا تھا جہاں شو زمکمل کرنے کے بعد پروموٹر نے میرے مزید شوزکیلئے امریکی ویزے کیلئے اپلائی کیا مگر پالیسی کے تحت میرا ویزا نہیں لگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میرا امریکہ کا ویزا ہی نہیں لگا تو کسی پروموٹر سے میرا معاوضہ وصول کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ۔ میر ااپنا دل بھی کرتا ہے کہ میں امریکہ میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے سامنے پرفارم کروں مگر امریکہ کے ہر روز بدلتے ہوئے قوانین کی وجہ سے میں پرفارم نہیں کرسکا ۔

انہوں نے کہا کہ کہ امریکہ جانے کیلئے میں نے نہیں بلکہ پروموٹر نے درخواست دی تھی اور اب چھ ماہ بعد دوبارہ امریکی ویزے کے لئے درخواست دوں گا ۔

عارف لوہار نے مزیدکہا کہ میں امریکہ میں بسنے والے اپنے ہزاروں بہن بھائیوں سے دلی معذرت کرتا ہوں جو میری پرفارمنس دیکھنے کے خواہشمند تھے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی ایمانداری سے بسر کی ہے کسی کا ایک روپیہ بھی نہیں رکھا ۔

 

تازہ ترین