• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش لیگ ، مصباح الحق بھی کرکٹ کا جادو جگائیں گے

Misbah Ul Haq Signs Up For Bangladesh Premier League

بنگلادیش پریمئر لیگ میں مصباح الحق بھی اپنا جادو جگائیں گے۔ لیگ کے ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 46 پاکستانی پلیئرز نے حصہ لیا تھا مگر صرف15 کا انتخاب ہوا۔

ان میں سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں، مصباح کی خدمات چٹاگانگ وکنگز نے حاصل کی ہیں، انھیں اس سائیڈ میں یاسر عرفات بھی جوائن کریں گے، ٹیم کے آئیکون سومیہ سرکار ہیں۔

راج شاہی کنگز میں پاکستان کے محمد سمیع اور اسامہ میر موجود ہیں جبکہ ڈھاکا ڈائنا مائٹس میں شاہد آفریدی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی موجودہیں،کومیلہ وکٹورینز کو شعیب ملک، حسن علی، رومان رئیس، فہیم اشرف اور عمران خان جونیئر کا ساتھ حاصل ہوگا۔

کھلنا ٹائٹنز میں شاداب خان، سرفراز احمد اور جنید خان شامل ہیں۔

رنگپور رائیڈرز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی موجود نہیں۔ بابراعظم سلہٹ کی نمائندگی کریں گے ۔

مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں اے پلس کیٹیگری میں شامل واحد کھلاڑی مستفیض الرحمٰن کی خدمات راجشاہی کنگز نے حاصل کیں، اسی طرح اے کیٹیگری میں موجود بنگلادیش کے سابق اسپنر عبدالرزاق رنگپور رائیڈرز میں شامل ہوگئے۔

یاد رہے کہ بنگلادیشی لیگ کے ڈرافٹ کیلئے 46 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام پیش کیے تھے،ان میں کامران اکمل اور اظہر علی بھی شامل تھے تاہم انھیں کسی بھی ٹیم نے اپنا نہیں بنایا۔

بی پی ایل کا اگلا ایڈیشن نومبر میں ہی کھیلا جائے گا اور اس کے مقابلے جنوبی افریقہ کی نئی گلوبل ٹوئنٹی 20 لیگ سے متصادم ہیں جبکہ پی سی بی نے بھی انہی تاریخوں میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

 

تازہ ترین