• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jocker

باکس آفس پر’ جوکر ‘ کا راج اس ہفتے بھی برقرار رہا، آمدنی کی دوڑ میں جوکر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دل دہلادینے والے مناظر پر مبنی فلم’ اِٹ‘ 1986 میں لکھے گئے اسٹیفن کنگ کے مشہور ہارر ناول سے ماخوذ ہے ۔

فلم کی کہانی کے مطابق ایک قصبے ڈیری میں ننھے بچے بے فکری سے آزادانہ زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، ہنستے کھیلتے ان بچوں پر سفاک قاتل کی نظر ہوتی ہےجو جوکر کا روپ دھارے ہوئے ہے اور پھر بچوں کا اغوا اور قتل شروع ہوجاتا ہے ۔

فلم نے اس ہفتے مزید چھ ارب 32 کروڑ روپے کمائے اور باکس آفس پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ۔

بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ایکشن اورتھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم امریکن اسیسن ایک ارب 55 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی ۔

مائیکل کوئیسٹاکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سی آئی اہلکار کے بارے میں ہے جس کے ماں، باپ دہشت گردی کے ایک حملے میں ہلاک ہوجاتے ہیں ۔ واقعے کے بعد انتہائی افسردہ رہنے والے اس اہلکار کو مجرموں سے لڑنے کیلئے خصوصی ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے۔

اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والے اداکارہ جینیفر لارنس کی نئی ہارر فلم’ مد ر‘ 79 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر رہی ۔

ڈیرن ایرونوسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے ،جن کا رشتہ بن بلائے پر اسرار مہمانوں کی وجہ سے خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

تازہ ترین