پاکستان اسٹاک مارکیٹ کارروباری ہفتے کا پہلا دن بھی مثبت رہا ،100 انڈیکس 54 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ مسلسل 5 دن سے مثبت جاری ہے،آج 100 انڈیکس 42841 پوائنٹس پر کارروبار کا اختتام ہوا ۔
سرمایہ کاروں نے آج ساڑھے7 ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے اضافے سے 8893 ارب روپے ہوگئی۔