• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئنزلینڈ میں ساحل کنارے منفرد آرٹ نمائش کا انعقاد

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک منفرد آرٹ نمائش کاانعقاد کیا گیاجو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی تھی ۔

کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ کا کیورمبن سا حل اوپن ائیر میو زیم میں تبدیل ہو گیاجہاں لہروں کے کنارے منفر د مجسموں کی نما ئش کا انعقاد کیا گیا۔

اپنی طر ز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے تھے جن میں جدّت نما یا ں تھی ۔

سوویل اسکلپچر فیسٹیول کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس 15ویں سالانہ نما ئش میں پلاسٹک،چکنی مٹی،ربر،اسٹین لیس اسٹیل،پیتل،بان اور دیگر مٹیریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسمے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

اس دلچسپ نمائش میں میزبان آسٹریلیا سمیت کئی ممالک سے مختلف آرٹسٹوں کے تیار کردہ کم وبیش 50سے زائدآرٹسٹک ماڈلز نمائش پر رکھے گئے ۔

آرٹ کی یہ نمائش10روز تک جاری رہنے کے بعد17 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگئی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد نے یہاں کا رْخ کیا۔

تازہ ترین