• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بین الاقوامی ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیاجس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

اس رنگا رنگ فیسٹیول کا آغازسوئیڈش اسپورٹس ڈرامہ فلم بورگ مک رسے ہوا جہاں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

42ویں سالانہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فلمی دنیا سے بڑی تعداد میں ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز کی بڑی تعداد ٹورنٹو پہنچی۔

11روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی تقریباً 340فلمیں پیش کی گئیں جبکہ ان فلموں کے ورلڈ پریمیئر کا بھی انعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول کے اختتام پر ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برٹش کامیڈی فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ،مسوری کو پیپلز چوائس ایوارڈ کا حقدارقرار دیا گیا۔

تازہ ترین