• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس کریم کھانے کے شوقین بچے نے نیند میں آئس کریم نہ چھوڑی

ننھے بچے ہر قسم کی پریشانی اور فکر سے آزاد ہوتے ہیں اسی لئے تو کبھی بھی اور کہیں بھی نیند کی وادیوں میں کھو جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب اسپین میں ایک ننھا بچہ آئس کریم کھاتے ہوئے نیند کی وادیوں میں کھوگیا لیکن ساتھ ساتھ آئس کریم کھاکر مزے اڑانا نہ بھولا۔

نیند سے بوجھل آنکھیں لئے یہ بچہ نیند کے مارے کبھی دائیں جانب گرتا تو کبھی بائیں طرف لپکتا لیکن اس دوران بھی ٹھنڈی ٹھنڈی آئس کریم سے خوب لطف اندوز ہوا۔

ننھے بچے کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے شائقین دیکھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین