• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
America Rally In Support Of Rohingya Muslims

امریکا میں مقیم مسلمانوں کی جانب سے ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس میں روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان کونسلی اور مذہبی منافرت کا نشانہ بنانے کے خلاف ڈائون ٹائون میں مظاہرے کیے گئے۔

ڈیلس میں ریلی کو مسلمانوں کے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم(کیئر) کونسل آف امریکن اسلامک ریلشن نے دیگر 17انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر آرگنائز کیا ۔

ریلی کا مقصد امریکی عوام میں اس روہنگیا مسلمانوں کےساتھ نسلی امتیاز اور قتل عام سے آگاہ کرنا تھا جو روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ وہاں کی حکومت کر رہی ہے۔

سہ پہر 3بجے نکالی گئی مذکورہ ریلینے شہر کے ڈائون ٹائون کی اہم شاہراہوں پر گشت کیا ۔اس موقع پر مظاہرین روہنگیا کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم و بربریت پر سراپا احتجاج تھے۔

ریلی کے شرکاء نے قتل عام کے خلاف کتبے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے،ان تنظیموں کا مقامی امریکی منتخب نمائندوں سے مطالبہ تھا کہ وہ انسانی حقوق کی اس پامالی کے خلاف آواز بلند کریں اور روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دبائو بڑھائیں اور روہنگیا مسلمانوں کےقتل عام کو بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین