• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان دنیا کی 100 پرکشش شخصیات کی فہرست میں شامل

Fawad Khan Short Listed Of 100 Handsome Faces Of World

پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں،ٹی سی کینڈلر( ڈی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) نے انہیں 2017ء کی پرکشش اور خوبصورت چہروں کی فہرست کا حصہ بنایا ہے۔

فواد خان جو اپنی خوبصورت اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے کروڑوں دلوں پر راج کررہے ہیں، اب ان کی پرسنالٹی کے چرچے دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں۔

ٹی سی کینڈلر ہر سال دنیا بھر کے سب سے زیادہ خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کرتا ہے،پاکستانی ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ اور ’فلم خدا کے لئے‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے۔

فواد خان نے سرحد پار کی فلم انڈسٹری میں’ خوبصورت ‘کے ذریعے انٹری دی تھی اور بعدازاں ’کپور اینڈ سنز‘اور ’اے دل ہے مشکل ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، تمام ہی فلموں میں ان کی اداکاری سراہا اور انہیں فلم فیئرایوارڈ سے بھی دیا گیا ۔

فواد خان کی خوبصورتی پر بھارتی لڑکیاں تو فدا تھیں ہی بالی ووڈ اداکار بھی ان کے حسن سے بچ نہ پائے، اداکارہ سونم کپور اور رنبیر کپور کئی بار میڈیا پر فواد خان کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں ۔

ایک موقع پررنبیر کپور نے کہا تھا کہ فلم ’’اے دل ہیمشکل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی بار فواد خان کی شخصیت سے متاثر ہوئے۔

ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) نے رواں سال بھی مقابلے میں شامل شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں 500 سے زائد شخصیات شامل ہیں۔

اس فہرست میں ہالی وڈ کے بڑے بڑے ناموں سمیت بالی وڈ سے ہریتھک روشن، سدھارت ملہوترا، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور عرواشی روٹیلا شامل ہیں جبکہ پاکستان سے صرف فواد خان ہی مقابلے کی فہرست میں جگہ بنا سکے۔

فہرست میں معروف امریکی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ کے کردار جان سنو، ڈینیرس ٹارگیرئینز اور ڈروگا سمیت دیگر کئی کردار بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں برطانوی شاہی خاندان کی بہو کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ہیری اور جاپان، ہانگ کانگ، چین، آسٹریلیا ، برازیل سمیت عرب ممالک کے اداکار بھی شامل ہیں۔

اب دنیا کی 100 خوبصورت ترین شخصیات میں مذکورہ بڑے بڑے نام جگہ بنا سکتے ہیں یا نہیں یہ تو 27 دسمبر کو معلوم ہو گا۔

تازہ ترین