• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :کیلے کے گودام میں گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق

2 Workers Killed By Gas Produced In Banana Godown Lahore

لاہورمیں کیلے پکانے کے لیے گودام میں کوئلے جلانے سے گیس جمع ہو گئی، دم گھٹنے سے دو مزدورجاں بحق اور دو بے ہوش ہو گئے ۔

اسپتال میں بےہوش ملازمین کی جان بچانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن اقبال کے علاقےمیں ایک گودام میں کیلے پکانے کےلیےملازمین نے کوئلے جلارکھے تھے، جس سے وہاں گیس جمع ہو گئی۔

گودام میں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے نام اختر اور عمر ہیں،جبکہ 2ملازموں کی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ مزدوروں کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین