• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہمینہ جنجوعہ کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

Tehmina Janjua Meets Us Vice Foreign Minister

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی امریکی نائب وزیر خارجہ ٹام شینن سے ملاقات میں امریکی نئی پالیسی کے خطے پر اثرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نیویارک میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹام شینن سے ملاقات کی۔ جس میں ٹرمپ کی نئی پالیسی اور افغانستان میں امن کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ افغانستان کا معاملہ ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے، پاکستان افغانستان میں اپنا کےلیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے امریکا کیساتھ تعلقات کی بہت اہمیت ہے، حالیہ امریکی بیانات سے پاکستان کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ دشمن کے خاتمے کے لیے تعاون کریں گے، افغانستان سے داعش کے خاتمے کےلیے بھی دونوں ملک مل کر کام کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین