• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم ’جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈ‘ کا پہلا ٹریلر

معروف ہالی ووڈ اداکار مورگن فریمین کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

رون شیلٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سابق ایف بی آئی ایجنٹ اور ایک سابق وکیل کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی دشمنی کو پس پشت ڈال کر ایک کیس کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں مورگین فریمین، گلین ہیڈلے، ٹومی لی جونز، رین روسو، جو پینٹولیانو، ایلیزبتھ ایشلے اور شیرل لی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جان میس اور ایلن سمپسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور کامیڈی کا طوفان لیے یہ فلم 8دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین