• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

Nab References Against Nawaz Family To Be Heard In Accountability Court Today

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی۔ عدالت نے نواز شریف ، ان کے بچوں حسن نواز ، حسین نواز ، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز، لندن فلیٹس سے متعلق ایون فیلڈ پراپرٹیز اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔

نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف کرپشن ریفرنسز دائر کیے جنہیں اسکروٹنی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور ہونے کے بعد سماعت کے لیےاحتساب عدالت کو بھجوایا گیا ۔

احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر عبوری ریفرنسز میں نامزد ملزمان نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سمن جاری کرتے ہوئے آج ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

 

تازہ ترین