• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پتنگ بازی کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد

امریکی ریاست وسکونسن میں پتنگ بازی کے12ویں سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔2روز تک جاری رہنے والےاس پتنگ بازی کے فیسٹیول کا نام ’کائٹس اوور لیک مشی گن‘تھا۔

اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے درجنوں کی تعداد میں پتنگ بازیہاں پہنچے۔ساحل سمندر پر منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کے دوران سیکڑوں منفرد انداز اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں۔

سینکڑوں پتنگوں سے سجے اس میلے کو دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاحوں نے بھی یہاں کارُخ کیااور فضاء کے خوبصورت نظاروں کا بھرپور لطف اٹھایا۔

تازہ ترین