• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آج حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

Imran Khan Will Address The Party Convention In Hyderabad Today

پاکستان تحریک انصاف آج حیدرآباد میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جبکہ جلسے سے قبل تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما خاوند بخش جہجو اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سے کھل کر اختلافات سامنے آگئے اور عمران خان کے جلسے کا بائیکاٹ کردیا۔

جنگ کے رابط کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما سابق ڈویزنل صدر خاوند بخش جہجو نے تصدیق کی کہ وہ منگل کو حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کرینگے اور اس کا بائیکاٹ کرینگے ان کا کہنا تھا کہ ان کا عمران خان سے کوئی اختلافات نہیں ہے تاہم پارٹی کی پالیسوں پر شدید اختلا فا ت ہے چند لوگوں نے پارٹی کویرغمال بناکر پارٹی کا بیڑا غرق کردیا ہے اور بدستور پارٹی سے وابستہ ہیں ۔

دوسری جانب ، خاوند بخش جہجو کے بائیکاٹ کی اطلاع ملنے پر پیر کی شب سابق وزیراعلی سندھ پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی حلیم عادل نے ان کے گھر پہنچے اور انہیں منانے کی کوشش کی تاہم خاوند بخش جہجو نے جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی ۔

زرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی پسند نا پسند کے باعث حیدرآباد میں عمران خان کے جلسے کے حوالے سے گہماگہمی دیکھنے میں نظر نہیں آئی،شہر حیدرآباد لطیف آباد میں پی ٹی آئی کے جلسوں کے حوالے سے عمران خان، سمیت دیگر قائدین کی تصویرں جھنڈے لگادیئے گئے ۔

پی ٹی آئی یہاں عوام کو متحرک کرنے میں ناکام نظر آئی اسی طرح قاسم آباد میں حالیہ دنوں میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے حیدر آباد جیم خانہ کلب کے سیکرٹری ریٹائرڈ بیوروکریٹ جاوید جونیجو کے بھی عمران خان کے ہمراہ لگائے جانے والے بینرز یا تو پھاڑ دیئے گئے یا پھر ان کے تصویر پر سیاہی پھینک دی گئی۔

حیدرآباد بائی پاس پرہونے والے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے 50ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا جارہا ہےاور ایک لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کررہے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، کا کہنا ہے کہ جلسے سے عمران خان کے علاوہ جہانگیر ترین، اسدعمر، شیخ رشید بھی خطاب کرینگے۔

تازہ ترین