• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Seven Days Petroleum Reserves Left In Country

پاکستان میں پٹرول کا ذخیرہ گھٹ کر محض سات دنوں کا رہ گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈی جی آئل اور او سی اے سی کو خط کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ پٹرول کا ذخیرہ قواعد کے تحت 20؍ دنوں کے بجائے صرف 7؍ دن کا رہ گیا ہے۔

صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مارکیٹ میں اپنے شیئر کے مطابق گزشتہ ماہ  پٹرول درآمد کرنے میں ناکام ر ہیں جس سےپورا دبائو پی ایس او پر آگیا ہے۔

پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحران کے باوجود پٹرول کی فراہمی بحال رکھی گئی۔ او سی اے سی کے سی ای او نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے حصے کا پٹرول درآمد کرنے میں ناکام رہیں جس کیو جہ سے صورتحال بگڑ گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں چند دنوں میں آئل ٹینکرز منگوارہی ہیں جس سے صورتحال بہتر ہوگی
اور دس روز کے لئے ذخیرہ دستیاب ہوجائے گا۔ گزشتہ دو ماہ سے پٹرول کی قلت کاسامنا ہے اور اگر کوئی کھیپ نہیں پہنچ پاتی تو پٹرول کی شدید قلت سے معمولات زندگی شدت سے متاثر ہوتی ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم الیاس فاضل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پٹرول کی طلب میں 15؍ فیصد اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ پٹرول کا سستا ہونا اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی رہی تاہم ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کا ذخیرہ آئندہ دو دنوں میں 10؍ روز کی ضرورت کا ہوجائے گا۔

 

تازہ ترین