• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد لطیف کا اینٹی کرپشن ٹریبونل میں نہ آنے کا فیصلہ

Khalid Latif Decided Not To Come Into The Anti Corruptiontribunal

پاکستان سپر لیگ کا اسپاٹ فکسنگ کیس اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ شرجیل خان کے بعد اس کیس کے ایک اور مرکزی کردار کرکٹر خالد لطیف کو بھی کل سزا ملنے کا امکان ہے،تاہم خالد لطیف اور ان کے وکیل نے کل اینٹی کرپشن ٹریبونل میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وکیل خالد لطیف کا کہنا ہے کہ وقت کم ہےدوسرے شہرسے اتنا جلد آنا ممکن نہیں،سپریم کورٹ میں ٹریبونل کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اینٹی کرپشن ٹریبونل کل دو پہر ایک بجے فیصلہ سنائے گا۔خالد لطیف پر اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف پر 10سال تک پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ رواں سال پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے ہی میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی باز گشت سنائی دی، جس کے بعد شرجیل خان اور خالد لطیف کو بورڈ نے معطل کردیا تھا۔

تازہ ترین