• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Darwin Theory Is Out From Turkish Curriculum

ڈارون تھیوری کو ترک نصاب سے خارج کرنے اور ’جہاد‘ اور ’ مقدس جنگ‘جیسے موضوعات کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترکی میں اسکولوں کے بائیولوجی کے نصاب سے انسانی ارتقا کی ڈارون تھیوری کو خارج کیا جا رہا ہے جبکہ ’ وطن سے محبت ‘ کے باب میں مذہبی کلاسوں میں ’جہاد‘ اور ’مقدس جنگ‘ جیسے موضوعات پڑھائے جائیں گے۔

ترکی نے اسکولوں کے نصاب میں شامل 170مضامین کا ازسر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس جائزے میں ہائی اسکولوں میں بائیولوجی کے مضمون میں انسانی ارتقا کے نظریے سے متعلق تمام براہ راست حوالے خارج کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ترک وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ارتقائی بایئولوجی کا مضمون ہائی اسکول کے طلبا کے لیے زیادہ مشکل ہے اس لیے اسے یونیورسٹی کی سطح پر پڑھایا جائے گا۔

اسکولوں میں طلبا کو ترک مخالف گروپوں کے بارے میں بھی تعلیم دی جائے گی اس کے علاوہ نصاب سے ترک جمہوریہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک سے متعلق مواد کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔

ستمبر 2018 سے ترک نصاب میں لائی جانے والی ان تبدیلیوں پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین