• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عرفان کی سزا ختم، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Mohammad Irfan Returns To Domestic Cricket

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عرفان کو پی ایس ایل فکسنگ کیس کی پابندی ختم ہونے پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ۔

محمد عرفان قائد اعظم ٹرافی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ واپڈا کی نمائندگی کریں گے جس کے لیے انہوں نے واپڈا کرکٹ ٹیم کا کیمپ جوائن کر لیا ہے ۔  

پی ایس ایل سیزن ٹو میں بکی کی طرف سے رابطہ کرنے پراور بورڈ کو اطلاع نہ دینے پرمحمد عرفان کو چھ ماہ کے لیے معطل اور دس لاکھ کے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ’کرکٹ سے چھ ماہ کی دوری بڑی تکلیف دہ تھی ، کوشش ہے جلد ردھم میں واپس آکر قومی ٹیم کا حصہ بنوں، پاکستان سے دوبارہ کھیلنا چاہتا ہوں۔‘

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے ایک اور کردار شرجیل خان الزامات ثابت ہونے پر پانچ سال کے لیے معطل ہیں۔

تازہ ترین