• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ ایکشن تھرلر ہالی وڈ فلم ’آل دی منی ان دی ورلڈ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

اس فلم کی کہانی ستر کی دہائی کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے، اٹلی کے شہر روم میں پال نامی لڑکے کو کرلیا جاتا ہے اغوا۔

پال دراصل کروڑ پتی صنعت کار جے پال گیٹی کا پوتا ہوتا ہے جس کی رہائی کے بدلے اغواکار بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں مارک واہلبرگ، کیون اسپیسی اور اداکارہ مشیل ولیمز سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

فلم 8 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

 

تازہ ترین