• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکل پر دنیا کا چکر لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ

برطانوی سائیکلسٹ مارک بیومنٹ نے سائیکل پردنیا کا چکر لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، بیومنٹ نے پیرس سے سفر کا آغاز کیا اور80 دن میں اٹھارہ ہزار میل کا فاصلہ طے کر کے واپس پیرس پہنچ گیا۔

پیرس سے شروع ہونے والے اس دلچسپ سفر کے دوران بیومنٹ نے پولینڈ ،روس ،منگولیا ،چین سے ہوتے ہوئے آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،نارتھ امریکا ،الاسکا اور کینیڈا کا سفر طے کیا ۔

مارک بیومنٹ کے معمولات میں روزانہ صبح ساڑھے تین بجے اٹھنا اور تقریبا ًروز اٹھارہ گھنٹے سائیکل چلانا شامل تھا، اس دوران وہ اپنی خوراک میں 9 ہزار کیلوریز لیتے تھے ۔

برطانوی سائیکلسٹ نے 80 دن کے مختصر ٹور میں دنیا کے گرد چکرلگانے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جو123 دنوں کا تھا۔

تازہ ترین