• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایفل ٹاور ، شیشے کی بلٹ پروف حفاظتی دیوار بنانے کا کام شروع

پیرس میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے طور پر ایفل ٹاور کے گرد 8فٹ لمبی شیشے کی بلٹ پروف حفاظتی دیوار بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ 9ماہ میں مکمل ہوگا جس پر تقریبا30ملین یورو لاگت آئے گی۔

فرانسیسی حکومت نے گزشتہ دنوں پیرس میں قائم تاریخی یاد گار’ایفل ٹاور‘ کو دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچانے کے لیے اس کے گرد شیشے کی بلٹ پروف دیوار بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ایفل ٹاور کی اونچائی 324 میٹر ہے اور ہر سال اس کی سیر کو دنیا بھر سے 70 لاکھ افراد پیرس آتے ہیں۔

 

تازہ ترین