• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوامیں نئے ضلع اور 3تحصیلوں کے قیام کا اعلان

Khyber Pakhtunkhwa Announces 3 New District And Tehseel

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک نئے ضلع اورتین تحصیلوں کے قیام کا اعلان کر دیا ۔اعلامیہ کے مطابق ضلع اورتحصیلوں کے قیام کا اعلان خیبر پختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کیا گیا ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا ضلع کلوئی پالس کوہستان ہوگا اور اس کی تحصیل پالس ہوگی جبکہ ضلع ایبٹ آباد کے علاقے لوئر تناول کو بھی تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق ضلع مانسہرہ کا علاقہ بفہ پکھل بھی تحصیل قرار دے دی گئی ہے۔ ضلع اور تحصیلوں کے قیام کا اعلان الگ الگ اعلامیہ میں کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین