• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں باپ اپنے بچوں کی چھوٹی سے چھوٹی تکلیف بھی برداشت نہیں کر پاتے اور ان کو اس تکلیف سے نجات دلانے کے لئے کئی طریقے استعمال کر تے ہیں۔

اب ذرا امریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والے ا س شخص کوہی دیکھ لیں جس نے اپنی بچی کا ہلتا ہوادانت نکالنے لے لئے انوکھا انداز اپناتے ہوئے تیر اندازی کا سہارا لیا۔

والد نے اپنی ننھی بچی کا دانت نکالنے کے لئے تیر کا دوسرا سرا بچی کے دانت میں پھنسایا اور تیر کو کمان میں ڈال کر جیسے ہی ہوا میں چھوڑا تو دانت با آسانی نکل گیا اور اس بچی کو بالاآخر دانت کی تکلیف سے نجات مل گئی۔

 

تازہ ترین